04 مارچ ، 2012
صنعا…یمن کے جنوبی علاقے میں دو ملٹری چیک پوسٹوں پر خود کش حملے ، 6 فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ جنوبی یمن کے شہر زنجبار میں حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد سے بھری دو گاڑیاں چیک پوسٹوں سے ٹکرادیں،حکام کے مطابق دھماکے میں کم از کم 6 فوجی ہلاک ہوئے ہیں،اُن کا کہنا ہے کہ یمنی فوجیوں کے شہر میں دو پوزیشنز سے مسلح افراد نے حملہ کررکھا ہے اور کئی فوجیوں کو قیدی بنالیا ہے۔