پاکستان
04 مارچ ، 2012

ہمیں آج یا کل بھیجنے والے سن لیں، کروڑوں عوام ہمارے ساتھ ہیں،وزیراعظم

ہمیں آج یا کل بھیجنے والے سن لیں، کروڑوں عوام ہمارے ساتھ ہیں،وزیراعظم

مظفرگڑھ…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے سے آئے اور نہ کسی کے کہنے سے واپس جائیں گے ہم عوام کی تائید سے آئے اور شہیدوں کے مشن کو پورا کریں گے ۔مظفر گڑھ کے سیلاب متاثرہ علاقہ سنانواں کی بستی محترمہ بے نظیر بھٹو ماڈل ویلج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھٹو کی کرسی پر بیٹھ کر وہ بزدلی نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ وہ بہادر لیڈروں کی کرسی پر بیٹھے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی طرف سے اس خطے کو انتظامی یونٹ کی پیش کش کو مستر کرتے ہیں، ہمیں علیحدہ صوبہ چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس خطے کے رہنے والے افراد کی زبان میٹھی ہے، جو اصولوں پر اکڑ جاتے ہیں جیسے میں بھی اکثر اکڑ جاتا ہوں۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ نئے بجٹ میں ایک لاکھ ملازمین کی بھرتی کے لئے کوشش کر رہے ہیں تا کہ غریب عوام کو روزگار مل سکے، اس میں ماڈل ویلج میں بنائے گئے، کچن جیل کے اس کمرے سے بڑے ہیں جہاں میں نے 90 دن گزارے تھے ،پاکستان پیپلز پارٹی ایک تحریک اور مشن کا نام ہے اس میں کارکن بھی نظریاتی ہیں کوئی فصلی بیٹرے نہیں کہ فصل ختم ہوتے ہی اڑ جائیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ضلع مظفر گڑھ میں سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے تباہ ہونے والے سڑکیں اور اسکولز بھی فوری مرمت کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں اس تقریب میں اسپین ، ترکی ، عمان ، یورپی یونین اور برطانیہ کے سفیر بھی شریک تھے۔

مزید خبریں :