پاکستان
04 مارچ ، 2012

گوادر کے قریب اسمگلروں کیخلاف آپریشن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

گوادر کے قریب اسمگلروں کیخلاف آپریشن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

گوادر …گوادر کے قریب اسمگلروں اور کوسٹ گارڈز کے درمیان شدید فائرنگ کے بعد بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے لینڈ کروزرقبضے میں لے لی گئی۔پاکستان کوسٹ گارڈزکے ترجمان کے مطابق گوادرکے قریب پنوان چیک پوسٹ پر مشتبہ گاڑی کو رُکنے کا اشارہ دیا گیا،گاڑی کے نہ رکنے پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا جو تقریبا آدھے گھنٹے جاری رہا۔کوسٹ گارڈز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان لینڈ کروزر چھوڑ کر فرار ہوگئے،کوسٹ گارڈز حکام نے گاڑی میں خفیہ خانوں سے 410 کلو گرام چرس اور710 کلوگرام افیم برآمد کرلی، اسمگلروں کے تعاقب میں ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جو مشتبہ علاقوں میں چھاپہ ماررہی ہیں۔

مزید خبریں :