01 اپریل ، 2013
ممبئی…انڈین پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی نیلامی میں آسٹریلیا کے گلین میکسول سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے۔میکسول کی خدمات ممبئی انڈینز نے ایک ملین ڈالر میں حاصل کیں۔دوسرے نمبر پر سری لنکا کے اجنتھا مینڈس رہے ، انہیں پونے واریئرز نے سات لاکھ پچیس ہزار ڈالر زمیں خریدا۔مہنگے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرا نمبر آسٹریلیا کے کین رچرڈسن کا ہے ، جنہیں پونے واریئرز نے سات لاکھ ڈالرز کے عوض حاصل کیا۔پونے واریئرز ہی نے اس ایڈیشن کے چوتھے مہنگے کھلاڑی بھارتی آل راؤنڈر Abhishek Nayar کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا، ان کی بولی چھ لاکھ 75 ہزار ڈالرز میں لگی۔سری لنکا کے Thisara Perera چھٹے ایڈیشن کے پانچویں مہنگے ترین کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے جنہیں Sunrisers Hyderabadنے چھ لاکھ 75 ہزار ڈالرز کے عوض اپنایا۔زیادہ تر لوگوں کو امید تھی کہ آسٹریلیا کے کپتان اور ان دنوں زبردست فارم میں نظر آنے والے مائیکل کلارک کی بولی سب سے زیادہ لگے گی ، لیکن ایسا نہ ہو سکا اور ان کی نیلامی ان کی بنیادی قیمت چار لاکھ ڈالر پر ہی ہوئی۔کیا یہ کھلاڑی اپنی ٹیم کو ایونٹ میں کامیابی دلانے میں کامیاب ہوجائیں گے، اس کا فیصلہ تو 26 مئی کو ہوگا، لیکن ان مہنگے کھلاڑیوں کی موجودگی سے ٹیمیں فائدہ اٹھانے کی ضرور کوشش کریں گی۔