پاکستان
04 مارچ ، 2012

خیرپور:گلوکارہ ممتازکنول پر حملے کے ملزمان گرفتارنہ ہوسکے

خیرپور:گلوکارہ ممتازکنول پر حملے کے ملزمان گرفتارنہ ہوسکے

خیرپور…ڈی آئی جی سکھر نے خیرپور میں لوک فنکارہ ممتاز کنول کو تشدد کا نشانہ بنانے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کے احکامات دئیے ہیں، تاہم ملزمان ابھی تک گرفتارنہیں ہوسکے ہیں۔خیرپور میں گزشتہ روزپلاٹ کے تنازعے پر لوک فنکارہ ممتاز کنول کو پڑوسیوں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں زخمی کر دیا تھا جس پر مذکورہ ملزمان کے خلاف پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ڈی آئی جی سکھر ڈاکٹر امیر شیخ نے لوک فنکارہ ممتاز کنول پر حملے او ر انہیں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ہیڈ کوارٹر اکبر وگن کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے اور دس دنوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔واضح رہے کہ لوک فنکارہ ممتاز کنول کا پڑوسیوں سے پلاٹ کا تنازعہ ہے اور یہ معاملہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

مزید خبریں :