04 مارچ ، 2012
کراچی…کراچی میں ماڑی پور روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق ہوئے، حادثہ ماڑی پور روڈ پر جناح برج کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ماڑی پورروڈ پر جناح برج کے قریب بچہ اور اس کا باپ فٹ پاتھ پر کھڑے تھے کہ بچہ اچانک سڑک پر بھاگا جسے روکنے کے لئے باپ بھی اس کے پیچھے گیا۔سڑک پر آنے والا ٹرک فوری بریک نہیں لگا ۔ٹرک کی ٹکر سے بچہ ہلاک ہوگیا ، زخمی باپ اور بچے کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم باپ بھی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔