04 مارچ ، 2012
لاہور…مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف پہلے اپنے گناہ کی معافی مانگیں ، پھرہم سے مطالبہ کریں،نوازشریف یہی گناہ 15 سال پہلے کر چکے ہیں ۔لاہور میں نوازشریف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ نواز شریف کو ایک آمر اسمبلی میں لے کر گیا تھا،نواز شریف پہلے اپنے گناہ کی معافی مانگیں پھر ہم سے مطالبہ کریں،نوازشریف کوباوردی آمرہاتھ پکڑ کر پنجاب اسمبلی لے کر گیاتھا،سیاست میں بہت کچھ ہوتا ہے ، ملکی مفادکیلئے ایک جگہ بیٹھ سکتے ہیں۔چودھری شجاعت کا کہنا تھاکہ اقتدار کیلیے مسلم لیگ(ن)سے اتحاد نہیں ہو سکتا۔واضح رہے کہ آج ماروی میمن کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر نوازشریف نے کہا تھا کہ اگر چودھری برادران قوم سے معافی مانگ لیں تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔