کھیل
04 مارچ ، 2012

وزیراعلیٰ پنجاب سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے وفد کی ملاقات

لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے سنجیدہ ہیں اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے دورہ کے موقع پر انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ بنگلہ دیشن کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفی کمال کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورے سے پاکستان کے عوام کو کرکٹ کے بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہوں گے جس پر صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ مصطفی کمال نے کہا کہ بنگلہ دیش کی بین الاقوامی کرکٹ میں شمولیت پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی جس پر ہم پاکستان کے مشکور ہیں۔ اس موقع پر آئی جی پولیس پنجاب، ہوم سیکریٹری، چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

مزید خبریں :