02 اپریل ، 2013
اسلام آباد… وفاقی ٹیکس محتسب نے ٹیکس ایمنسٹی ا سکیم کی آڑ میں دبئی ، جاپان اور دیگر مما لک میں موجود گاڑیوں کی پاکستان میں رجسٹریشن کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔ جیو نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بعض عناصر بیرون ممالک میں موجود گاڑیوں کی پاکستان میں غیر قانونی رجسٹریشن کرا رہے ہیں۔وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر شعیب سڈل نے ایف آئی اے کو محکمہ کسٹم اور ایکسائز کا متعلقہ ریکارڈ سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو تحقیقات میں مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔