کاروبار
02 اپریل ، 2013

ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کر لیں گے،چیئرمین ایف بی آر

ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کر لیں گے،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد…چیئرمین ایف بی آ ر ارشد حکیم کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کے لئے کسی قسم کاا سکینڈل بنانا یا ٹیکس گزار کو تنگ کرنا ان کا مقصد کبھی نہیں رہا۔ اس سال بھی ہدف پورا کر لیا جائے گا۔چیئرمین ایف بی آر نے یہ بات لاہور میں آپٹما اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب میں کہی۔ اجلاس کی صدارت آپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز نے کی۔ گوہر اعجا زنے بتایا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے ہمیشہ ایف بی آر سے تعاون کیا اور اس بار بھی آپٹما ممبران نے 4 ارب روپے ٹیکس پیشگی جمع کرا دیا ہے۔گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ دو فی صد ٹیکس کی شرح قابل قبول ہے تاہم ایف بی آر نے اگر ایک ماہ میں ریفنڈ نہ دیئے تو انڈسٹری بھی دوبارہ زیرو ریٹڈ ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ کر سکتی ہے۔

مزید خبریں :