پاکستان
04 مارچ ، 2012

پاکستان بچانا ہے تو عوامی خواہشوں پر صوبے بنانا ہونگے، بابا حیدر زمان

پاکستان بچانا ہے تو عوامی خواہشوں پر صوبے بنانا ہونگے، بابا حیدر زمان

کراچی … بابا حیدر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیان سے لگتا ہے کہ انہیں سرائیکی صوبہ عزیز ہے ملک نہیں، پاکستان بچانا ہے تو عوامی خواہشوں پر صوبے بنانا ہوں گے، تحریک ہزارہ رجسٹرڈ پارٹی ہے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابار حیدر زمان کراچی میں مزار قائد سے متصل باغ جناح میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیان سے لگتا ہے انہیں سرائیکی صوبہ عزیز ہے پاکستان نہیں، پاکستان بچانا ہے تو عوامی خواہشات پر صوبے بنانے ہوں گے، لوگوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں۔ بابا حیدر زمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی محرومیاں انتہا کو پہنچ چکی ہیں، لوگ حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک ہزارہ رجسٹرڈ پارٹی ہے، ملک میں عام انتخابات بھی لڑیں گے، آج کا جلسہ ہزارہ کی تاریخ میں بڑا جلسہ ہے۔ بابا حیدر زمان نے ہزارہ صوبے کی حمایت کرنے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے وفاقی جماعت ہونے کا ثبوت دیا ہے، ایم کیو ایم نے ہم پر بہت بڑا احسان کیا ہے جن کا حق تھا انھوں نے نہیں کیا، ہر وہ جماعت جو ہزارہ کاز کو آگے بڑھائے گی ہم ان کی ساتھ ہیں، کراچی پرامن شہر ہے، اس کے امن کو برقرار رکھنا ہے۔

مزید خبریں :