03 اپریل ، 2013
کراچی…کراچی شرقی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں رینجرز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ نمائندہ جیو نیوز افضل ندیم ڈوگر کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں دھماکے سے متعلق پولیس نے تصدیق کردی ہے تاہم ابھی نوعیت سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ عینی شاہدین کے مطابق کورنگی میں رینجرز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں رینجرز اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ امدادی ٹیمیں اور ایمبولینس دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی منتقل کیا جارہا ہے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق دھماکے بعد جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے تاہم ابھی تک وہاں کوئی زخمی نہیں لایا گیا۔