05 اپریل ، 2013
نیویارک…کتے کو اپنے مالکان کیلئے ایک وفادار جا نور تصورکیا جا تا ہے لیکن ہم آپ کو ایک ایسے کتے سے ملو اتے ہیں جس نے ایک بے گھر بھیڑ کا بچہ گودلے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ رحم دل ، شفیق اور محبت کرنے والا بھی ہے۔ یہ کتا ا س ننھی بھیڑ کی ذمہ داری ایک ماں کی طرح نبھاتے ہوئے اسے وقت پردودھ کی بوتل دیتا ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ اپنے منہ میں بوتل پکڑ کر اسے پلاتا بھی ہے اور اس وقت تک بوتل اس سے دور نہیں کر تا جب تک وہ سیر ہو کر پی نہ لے۔ایک جانور کی دوسرے جانور سے رحم دلی کی انوکھی مثال قائم کرتا یہ کتاننھی بھیڑ کا بخوبی خیال رکھتا ہے اوراگر وہ کہیں کھو جائے تو اسے ڈھونڈ کر واپس اپنی حفا ظت میں لے لیتاہے ۔