کاروبار
06 اپریل ، 2013

موبائل فون کی خریداری پر 500 روپے کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائے گی

 موبائل فون کی خریداری پر 500 روپے کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائے گی

کراچی… موبائل فون کی خریداری پر کم سے کم 500 روپے کسٹم ڈیوٹی عوام سے وصول کی جائے گی۔ایف بی آر نے موبائل سیٹس کی درآمد پر ٹیکسں اور ڈیوٹیز میں اضافہ کردیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 10 ہزار روپے تک کے موبائل سیٹس پر 500 روپے جبکہ 10 ہزار روپے سے زائد مالیت کے سیل فونز پر 1000 روپے فی سیٹ کسٹم ڈیوٹی کا نفاذ کردیا ہے۔اس کے علاوہ سیل فون کی درآمد پر انکم ٹیکس بھی 1 سے بڑھا کر 5 فیصد کردیا گیا ہے۔کراچی الیکٹرانک مارکیٹ کے صدر محمد رضوان کے مطابق موبائل فونز پر ڈیوٹی عائد ہونے سے اس کی اسمگلنگ بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔اسمگلنگ کے ذریعے موبائل سیٹ ملک میں آنے سے حکومت بھی کروڑوں روپے کی آمدن سے محروم ہوجائے گی۔

مزید خبریں :