06 اپریل ، 2013
کراچی…ملک میں مقررہ وقت پر انتخابات کی توقعات کے باعث گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔جمعہ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 3.3 فی صد یا 593 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 18 ہزار636 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔اس عرصے میں اوسطاً 21 کروڑ شیئرز یومیہ کا لین دین ہوا جو اس سے پچھلے ہفتے سے تقریباً 40 فی صد زیادہ ہے۔ماہرین کے مطابق الیکشن قریب آنے اور ان کے بروقت ہونے کی امید میں اضافے کے باعث انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔