پاکستان
17 جنوری ، 2012

صدر سے ایک سال سے رابطہ نہیں،نواز شریف

صدر سے ایک سال سے رابطہ نہیں،نواز شریف

بدین…مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ تین سال سے صدر زرداری کو سمجھارہے ہیں کہ لوگوں سے کچھ تو ہمدردی کرو ، کچھ تو لوگوں کی خدمت کرو ان کا صدر سے ایک سال سے رابطہ نہیں،بدین میں فاضل راہو کی 25 ویں برسی کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ فاضل راہو نے ہاریوں کی جتنی خدمت کی اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کے دوران پنجاب نے سندھ کی بھرپور مدد کی ہے ، لوگوں کی خدمت کرنا ہمارا فرض تھا کسی پر احسان نہیں کیا۔نواز شریف نے کہا کہ سندھ میں سیلاب کے بعد آج بھی لوگ بے گھر ہیں اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہے جو اب اتنا کالا ہوگیا ہے کہ لوگ اسے کالا پانی کہتے ہیں .انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کی خدمت کا موقع ملا تو سندھ کی عوام کی حالت سب سے پہلے بدلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اناج پیدا کرنے والے ہاری پورے پاکستان کو کھلاتے ہیں وہخود جھونپڑیوں میں رہیں اور کھانے والے محلات میں رہیں یہ نہیں ہوسکتا۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ تین سال سے صدر زرداری کو سمجھا رہے ہیں کہ اس ملک کے عوام کی حالت بدلو۔ آپ کا تعلق سندھ سے ہے کچھ تو لوگوں سے ہمدردی کرو، اسلام آباد سے نکل کر بلتستان، آزاد کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ جاوٴ اور دیکھو لوگ کیسے زندگی گزار رہے ہیں، ،جلسے سے اسماعیل راہو اور ایاز لطیف پلیجو نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :