08 اپریل ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہو رہی ہے جس کے نتیجہ میں موسم انتہائی خوش گوار ہو گیا ۔آج صبح معمول کے مطابق دھوپ بھی نکلی تاہم گہرے بادل کراچی پر چھا گئے پہلے کچھ علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تیز بارش کا روپ اختیار کر لیا۔کراچی سے ملحق حب، اوتھل اور بیلہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ہی ہے۔