کھیل
08 اپریل ، 2013

سرینا ولیمز نے فیملی سرکل کپ جیت لیا،سربیا ڈیوس کپ کے سیمی فائنل میں

سرینا ولیمز نے فیملی سرکل کپ جیت لیا،سربیا ڈیوس کپ کے سیمی فائنل میں

کیرولینا …سرینا ولیمز نے فیملی سرکل کپ جیت لیا، نوواک جوکووچ کی کامیابی نے سربیا کو ڈیوس کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا، سربیاکے نواک جوکووچ نے امریکی کھلاڑی سیم کوئری کو سات چھ،چھ سات،چھ ایک اور چھ صفر سے شکست دیکر ڈیوس کپ کے سیمی فائنلز میں جگہ بنالی۔اس سے قبل ہونے والے ڈبلز مقابلے میں بھی سربیانے امریکی جوڑی کو پانچ سیٹس میں شکست دی۔ادھر ارجنٹینا میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں فرانس کے جو ویفرائڈ سونگا نے تو اپنا میچ بآسانی جیت لیا ۔لیکن فیصلہ کن میچ میں ارجنٹینا کے کارلوس برلوک نے جائلز سمیون کو سخت مقابلے کے بعد چھ چار،سات پانچ ،چھ چار اور چھ چار سے ہراکر کر ڈیوس کپ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ساوتھ کیرولائنا میں ورلڈ نمبر ون سیرینا ولیمز نے یلینا ہانکوچ کو فیملی سرکل کپ ٹینس میں شکست دے دی ، سرینا کی جیت کا اسکور ،تین چھ ،چھ صفر اور چھ دو رہا۔ یہ انکے کیرئیر کا 49واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔

مزید خبریں :