17 جنوری ، 2012
اسلام آباد…ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لسانی بنیادوں کی بجائے نظریاتی بنیادوں پر صوبے بنانے کی حامی ہے۔پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بنانے کی جدوجہد جاری رہی تو یہ بن کے رہیں گے۔ ایم کیو ایم نے نئے صوبے بنانے کی حمایت میں پارلیمنٹ میں بل پیش کر دیا ہے ، اب صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ان کا حق دیں۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ جب نئے صوبے بنانے کا بل پیش ہوا تو کسی نے مخالفت نہیں کی لیکن پیٹھ پیچھے نہ جانے کیوں مخالفت کرتے ہیں۔