10 اپریل ، 2013
اسلام آباد…ایاز امیر کی جانب سے داخل کئے گئے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ،الیکشن ٹریبونل نے ایاز امیر پر لگائے جانیوالے اعتراضات مسترد کر دیئے۔ ریٹرننگ افسر نے حلقہ این اے 60 چکوال سے ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے۔کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد ایاز امیر نے کہا کہ میرا کیس دوسرے امیدواروں سے مختلف تھا،اخبارمیں ایک کالم میں اپنے رائے دی تھی جس کے باعث کاغذات مسترد کیے گئے تھے۔