10 اپریل ، 2013
کراچی…سندھ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ ، نگراں حکومت سے قبل لگائے گئے افسران کو اپنے عہدوں سے ہٹادیا گیا،صوبائی سطح پرپولیس افسران کے تقررو تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ثاقب اسماعیل میمن کو ایس ایس پی حیدرآباد ،تنویرعالم اوڈھو ٹنڈومحمد خان، محمد علی بلوچ مٹیاری میں،شوکت علی کھٹیان بدین، امجد شیخ ایس ایس پی نوشہروفیروز،غلام سرور بھیو کو ایس ایس پی نواب شاہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ کرم اللہ سومرو ٹنڈوالہٰ یار، ایس ایس پی خرم جامشورو،اعتزاز گورایہ میرپورخاص، قمرجسکانی عمرکوٹ، عاصم کھوکرایس ایس پی سانگھڑ ،ظہیراحمد تھر، عرفان بلوچ ایس ایس پی سکھر تعینات،پیرمحمد شاہ لاڑکانہ، جاوید جسکانی جیکب آباد، سلام شیخ ایس ایس پی گھوٹکی،نوید خواجہ خیرپور، فرخ علی کشمور،اظہرمہیسرایس ایس پی شکارپور اورفیض کوریجو ایس ایس پی قمبرتعینات کئے گئے ہیں ۔