پاکستان
10 اپریل ، 2013

آئندہ مالی بجٹ میں وزارت پانی وبجلی کیلئے 103ارب کی سفارش

آئندہ مالی بجٹ میں وزارت پانی وبجلی کیلئے 103ارب کی سفارش

اسلام آباد…آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت پانی وبجلی کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے103ارب روپے مختص کرنے کی سفارش تیار کرلی گئی۔آئندہ بجٹ کی تفصیلات طے کرنے کیلئے اسلام آباد میں وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کمیشن کی ترجیحی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزارت خزانہ کے مشیر رانا اسد امین نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سفارش کی گئی کہ اگلے مالی سال کے لیے وزارت پانی وبجلی کا مجموعی بجٹ 103 ارب روپے رکھا جائے۔ جس میں 64 ارب روپے پانی اور 39 ارب روپے بجلی کے شعبے کے لیے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کے لیے 22 کروڑ 50 لاکھ روپے اور وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے لئے 28 ارب 51 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی ہے۔

مزید خبریں :