10 اپریل ، 2013
اسلام آباد…اس بار انتخابات کی خاص بات یہ بھی ہے کہ ووٹرز امیدواروں کی آمدنی ، اداکیا جانے والے والا ٹیکس اور لیا گیا قرضہ ،یہ سب تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری امیدواروں کی مالی تفصیلات شاہانہ زندگی اور غریبانہ ٹیکس گزاری کی متضاد تصویر دکھارہی ہیں۔سندھ میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کھڑے ہونے والے ایک امیدوار اویس مظفر ٹپی ہیں جن کی آمدنی تو آسمان کو چھورہی ہے پر ٹیکس !…انہوں نے آٹھ کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی پر صرف 32ہزار روپے ٹیکس اداکیا۔بہت سے امیدوار ایسے بھی ہیں جن کی تفصیل الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پراب تک جاری نہیں ہوئیں، دی نیوز کے عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ماروی میمن پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی اور مخدوم فیصل صالح حیات نے کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔گورنربلوچستان کے بھائی طارق مگسی بھی ٹیکس نہ دینے والوں کی فہرہست میں شامل ہیں۔سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 2013 میں این ٹی این نمبر حاصل کرنے پر اکتفا کیا اور ٹیکس نہ دیا ۔سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے 2012 میں25ہزار جبکہ ان کی بیٹی نفیسہ شاہ نے تقریباً 59ہزار روپے انکم ٹیکس کی مد میں جمع کرائے۔متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار نے 2012 میں دو لاکھ چوہتر ہزار جبکہ مولانا فضل الرحمان نے 44ہزار روپے ٹیکس اداکیا۔