10 اپریل ، 2013
ڈورٹمنڈ…جرمن کلب بورشیا ڈورٹمنڈ اور اسپینش کلب ریال میڈریڈ نے چمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ گالاٹاسرے کی ٹیم شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ جرمن شہر ڈورٹمنڈ میں کھیلے جانے والے کواٹر فائنل میں مالاگا نے 25ویں منٹ میں برتری حاصل کی، جسے ہوم ٹیم کے Lewandowski نے برابر کردیا۔ 81 ویں منٹ میں ایلوسو نے گول کرکے مالاگا کو 2-1 سے برتری تو دلادی لیکن بورشیا ڈورٹمنڈ نے انجری ٹائم میں دو گولز کرکے 3-2 سے فتح حاصل کرلی۔دوسری جانب استنبول میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کے دو گولز بھی ریال میڈریڈ کو شکست سے نہ بچا سکے۔ گالاٹاسرے نے دوسرے ہا ف میں تین گولز اسکور کرکے میچ 3-2 سے جیتا ، لیکن اگریگیٹ پر 5-3 سے فتح حاصل کرتے ہوئے ریال میڈریڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔