10 اپریل ، 2013
اسلام آباد…سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ نادرا نے ای ووٹنگ کا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے ، تاہم آئندہ عام انتخابات میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے میں وقت کی کمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سمیت سب کی خواہش ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کی جائے تاہم 11مئی کے عام انتخابات میں یہ سہولت دینے میں مشکلات ہیں،نادرا نے ای ووٹنگ کا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے جس کے بارے میں کل سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔