پاکستان
10 اپریل ، 2013

جماعت اسلامی امریکی غلامی سے نجات دلائیگی،اسرار اللہ

 جماعت اسلامی امریکی غلامی سے نجات دلائیگی،اسرار اللہ

پشاور…این اے 3پشاور سے جماعت اسلامی کے نامزد اْمیدوار اسراراللہ خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک کو امریکی غلامی سے نجات دلائیگی۔شرح خواندگی میں اضافے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی طرف بھرپور توجہ دیجائے گی۔اپنے حلقہ نیابت گلوزئی اور صابئی میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اسرار اللہ نے کہا کہ ملک میں حقیقی اور مثبت تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شکست فاش ہوگی۔ مرکز اور صوبے میں جماعت اسلامی حکومت بنائے گی۔اْنہوں نے کہاکہ ٹکٹوں کے مسئلہ پردست و گریبان ہونیوالے ملک وقوم کی کیاخدمت کریں گے۔اْنہوں نے کہاکہ تبدیلی صرف نعروں سے نہیں آتی۔بلکہ تبدیلی کے لئے جن منظم،پرعزم اور نظریاتی کارکنوں کی ضرورت ہوتی ہے۔وہ صرف جماعت اسلامی کے پاس ہیں۔

مزید خبریں :