10 اپریل ، 2013
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیرداخلہ کے بعد بعض نگراں وزرا کا طرز عمل بھی غیر ذمہ دارانہ ہے۔مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کولکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزرا کے فرائض کا واضح انداز میں تعین کیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ نگران وزیر داخلہ کے بعد بعض وزرا نے بھی غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کر رکھا ہے۔چوہدری شجاعت نے مطالبہ کیا ہے کہ نگراں وزرا کے فرائض کے بارے میں واضح پالیسی کا اعلان کیا جائے۔