10 اپریل ، 2013
لکی مروت…جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ پرویزمشرف کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی مستردجبکہ ایک حلقے سے منظورہوجاناڈرامہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے لکی مروت سے جمعیت علما اسلام ف کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے، اس موقع پر ریلی سے خطاب میں ان کاکہنا تھا کہ کئی مقامات پر مذہبی عالموں کے کاغذات نامزدگی اس بہانے کے ساتھ مستردکردیئے گئے کہ انہیں احادیث نہیں آتیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ 11 مئی بدعنوان حکمرانوں ،لٹیروں اور بھتہ خوروں کے لیے حساب کادن ہوگا۔