10 اپریل ، 2013
کراچی…ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2013 کے پولز کا اعلان کردیا، ایونٹ 24اگست سے شروع ہوگا۔ملائیشیاء کے شہر ایپو میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان ٹیم کو پول اے میں میزبان ملائشیاء ، جاپان، اور چائینز تائپے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پول بی میں بھارت، جنوبی کوریا، عمان اور بنگلادیش کی ٹیمیں شامل ہیں ، 2009میں ہونے والے ایشیاء کپ میں پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچی تھی ، جہاں اسے کوریا نے شکست دی تھی۔ پاکستان ٹیم تین بار ایشیاء کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔