پاکستان
10 اپریل ، 2013

سندھ رائٹرز اینڈتھنکرز فورم کے وفدکی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

کراچی…سندھ رائٹرز اینڈتھنکرز فورم کے وفد نے چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم سے ملاقات کی اور سندھ کی نگراں حکومت اور گورنر سندھ کے غیرجانبدارانہ کردار کو مشکوک قرار دیا۔ سندھ رائٹرز اینڈ تھنکرز فورم کے وفد میں جامی چانڈیو، مشتاق لاشاری ، دستگیربھٹی اور دیگر شامل تھے۔وفد نے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی طرح سندھ میں غیرجانبدار نگراں سیٹ اپ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نگراں کابینہ میں وزراء کی اکثریت سیاسی نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ گورنرسندھ طویل عرصے سے فرائض انجام دے رہے ہیں اور مخصوص جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ایسے حالات میں شفاف انتخابات ہونا ممکن نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :