کھیل
10 اپریل ، 2013

ڈیوس کپ میں ریفری کا فیصلہ جانبدارانہ تھا،اعصام الحق

ڈیوس کپ میں ریفری کا فیصلہ جانبدارانہ تھا،اعصام الحق

لاہور…ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے کہا ہے کہ ڈیوس کپ کے حوالے سے دیے جانے والے فیصلے کے خلاف انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن میں اپیل کریں گے،سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان اورنیوزی لینڈکے درمیان ٹائی میانمارمیں ہوئی ،کورٹ خراب ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈکوفاتح قراردیاگیا،ریفری کاکہناتھاکہ چونکہ پاکستان میزبان ہے اس لیے کورٹ کی کوالٹی اسی کی ذمہ داری ہے۔پاکستان ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں اعصام الحق،عقیل خان اورکوچ محمدخالدنے پریس کانفرنس میں ریفری کے رویئے کوجانبدارانہ قراردیا،ان کاکہناتھاکہ ریفری کی ناتجربہ کاری پاکستان ٹیم کولے ڈوبی ،وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

مزید خبریں :