11 اپریل ، 2013
پشاور…پشاور کے ایک نجی اسکول کے بچوں نے رنگا رنگ ملبوسات میں ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ پشاور کلب میں ایک نجی اسکول نے تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں اسکول کے بچوں اور والدین نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ اسکول کے بچوں نے رنگا رنگ ملبوسات میں ٹیبلو پیش کیا جس سے شرکاء تقریب خوب محظوظ ہو ئے۔