پاکستان
11 اپریل ، 2013

لگتا ہے ایم کیوایم کیخلاف ریاستی آپریشن شروع کردیاگیا،فاروق ستار

لگتا ہے ایم کیوایم کیخلاف ریاستی آپریشن شروع کردیاگیا،فاروق ستار

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کیخلاف ایسی کارروائیاں جاری ہیں جس سے آپریشن کاگمان ہوتاہے،ایسالگتاہے کہ ایم کیوایم کیخلاف ریاستی آپریشن شروع کردیاگیاہے، جمعرات کو ایم کیو ایم کے دو کارکنوں فخرالاسلام اور اے پی ایم ایس او کے سید شیراز اصغر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، لیکن سیکورٹی ادارے قاتلوں کے خلاف ایکشن میں آنے کے بجائے شہر کے پرامن علاقوں کے محاصرے کررہی ہے اور وہاں متحدہ کے دفاتر بند کرارہی ہیں۔انھوں نے ان خیالات کا جمعرات کی شب نائن زیرو پر ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا ، اس موقع پر انکے ساتھ اراکین رابطہ کمیٹی جن میں سابق سٹی ناظم سینٹر سیدمصطفی کمال، ڈاکٹر صغیر احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلیے ایم کیوایم نے بلاامتیازآپریشن کی حمایت کی ہے،حیدرآباداورکراچی کے واقعات کامقصدایم کیوایم کی نشستوں کوچھینناہے،انھوں نے کہا کہ جانے پہچانے قاتلوں اوردہشت گردوں کوگرفتارنہیں کیاجارہا، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوناچاہیے،ابھی ایم کیوایم نے اپنی حتمی فہرست کااعلان نہیں کیا،دراصل ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے قتل کاکھلالائسنس دیدیاگیاہے،ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کی سیاسی آزادی سلب کی جارہی ہے،کالعدم تنظیمیں ایم کیوایم کی انتخابی سرگرمیوں کونشانہ بنانیکی دھمکیاں دے رہی ہیں،دہشت گردوں کے ٹھکا نے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں،لیکن ان ٹھکانوں کے بجائے پْرامن علاقوں میں چھاپے مار ے جارہے ہیں،ایم کیوایم کے الیکشن دفاتر کوبندکیاجارہاہے،ایم کیوایم ماضی میں بھی خون کے دریاعبورکرتی رہی ہے ایم کیوایم کوچندعلاقوں تک محدودکرنیکی سازش کی جارہی ہے،عوام کودہشت گردوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیاہے۔جواں سال کارکنوں کی لاشیں اٹھارہے ہیں،انھوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ حیدرآباد سے متحدہ کے انتخابی امیدوار فخرالاسلام اورسید شیراز اصغر شہیدکے قاتلوں کوفوری طورپرگرفتارکیاجائے اورایم کیوایم کے زیراثرعلاقوں کے محاصروں کاسلسلہ ختم کیاجائے۔


مزید خبریں :