پاکستان
11 اپریل ، 2013

سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات ہورہی ہے کسی کو کوٹہ نہیں دے سکتے، احسن اقبال

سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات ہورہی ہے کسی کو کوٹہ نہیں دے سکتے، احسن اقبال

لاہور … مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں، سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہو رہی ہے تاہم کسی کو کوٹہ نہیں دے سکتے، جو امیدوار پہلے جیتے تھے ان کی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہورہی ہے۔ ماڈل ٹاوٴن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبا ل کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت نے انتخابات کی شفافیت کو مشکوک بنادیاتھا، 48گھنٹوں میں پنجاب کی طرح دیگر صوبوں میں افسروں کوتبدیل نہ کیاگیاتو عوام سمجھے گی کہ صرف پنجاب میں ہی شفاف انتخابات کا منصوبہ ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاق کی اہم پوسٹ پر صدر زرداری کے لوگ تعینات ہیں انہیں تبدیل کیا جائے۔

مزید خبریں :