پاکستان
11 اپریل ، 2013

توہین عدالت: چیئرمین نیب کی انٹرا کورٹ اپیل کے حوالے سے نوٹس جاری

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب پر توہین عدالت کی فرد جرم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے اٹارنی جنرل کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے چیئرمین نیب فصیح بخاری کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی۔جسٹس ثاقب نثار نے فصیح بخاری کے وکیل لطیف کھوسہ سے استفسارکیاکہ یہ اپیل کس طرح قابل سماعت ہے توانہوں نے یوسف رضا گیلانی اور جسٹس حسنات احمد کیس کے حوالے دیے۔ دوران سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیے کہ عدالت میڈیا کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں لگانا چاہتی، میڈیا کو خود ضابطہ اخلاق مرتب کرنا چاہیے۔ کیس کی مزیدسماعت کل کی جائیگی۔

مزید خبریں :