11 اپریل ، 2013
ممبئی … انڈین پریمیئر لیگ کے میچز میں پونے واریئرز اور رائل چیلنجرز بنگلور نے اپنے میچز جیت لئے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں پونے واریئرز نے پہلی کامیابی حاصل کرلی تو راجستھان رائلز کو پہلی ناکامی کامنہ پڑا۔ راجستھان رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 145 رنز بنائے، راہول ڈریوڈ 54 اور اجنکیا رہانے 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ روہت شرما اور یووراج سنگھ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں پونے واریئرز 18.4 اوورمیں ہدف تک پہنچ گئی، فنچ نے 64 رنزکی شاندار اننگز کھیلی، روبن اتھپا نے 32 رنز بنائے، یووراج سنگھ 28 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔یہ پونے واریئرز کی آئی پی ایل 2013ء میں پہلی کامیابی جبکہ راجستھان رائلز کی پہلی ناکامی ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ہرا دیا، کرس گیل نے 85 رنزکی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کول کتہ نائٹ رائیڈرزکی اوپننگ پارٹنرشپ 3 رنز پر ٹوٹ گئی، مگر کپتان گمبھیر ڈٹ کرکھیلتے رہے۔ انہوں نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ یوسف پٹھان 27 اور تیواری 23 رنز بنانے میں کامیاب رہے، کولکتہ کا اسکور 154 رنز رہا۔ آر پی سنگھ 3 وکٹیں لیکر کامیاب ترین بولر رہے۔ آغاز تو رائل چیلنجربنگلورکابھی اچھا نہیں تھا لیکن کرس گیل کو بھلا کون روکے، پھر ویرات کوہلی کا بیٹ بھی خوب چلا، وہ 35 رنز بناگئے۔ کرس گیل نے وننگ اسٹروک کھیل کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا، 85 رنز کے ساتھ میدان سے باہر آئے۔