11 اپریل ، 2013
کراچی…پولیسذرائع کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے بنارس پل کے قریب دھماکا ہوا ہے ،جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس دھماکے کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ یہ دھماکا ایک بندشوروم میں ہوا۔جیو نیوز کے رپورٹر طلحہ ہاشمی کے مطابق اس حوالے سے ابھی تفتیش جاری ہے اور فوری طور پر اس حوالے سے مزید معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔