پاکستان
12 اپریل ، 2013

چوبیس ہزار امیدواروں کی اسکروٹنی کیلئے مستقل اسکروٹنی سیل قائم

چوبیس ہزار امیدواروں کی اسکروٹنی کیلئے مستقل اسکروٹنی سیل قائم

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ چوبیس ہزار امیدواروں کی اسکروٹنی کیلئے مستقل اسکروٹنی سیل قائم کیا جائے۔ دی نیو ز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان آئندہ الیکشن کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی اس طرح نہیں کی جس طرح وعدہ کیا گیا تھا لیکن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کو کچھ اس طرح سے متنازع بنا دیا ہے کہ ممکن ہے کہ آئندہ پارلیمنٹ ان دونوں آرٹیکلز کو ختم کرنے کی کوشش کرے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ چوبیس ہزار امیدواروں کی اسکروٹنی کیلئے مستقل اسکروٹنی سیل قائم کیا جائے۔ اس سیل کے قیام کا اعلان آئندہ ایک یا دو روز میں کردیا جائے گا۔



مزید خبریں :