12 اپریل ، 2013
کراچی …کراچی میں کالعدم تحریک طالبان سے پولیس افسرکے تعلق کا انکشاف ہواہے۔انسپکٹر رانا عشرت کئی پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے،جس کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ انسپکٹر رانا عشرت اے وی سی سی میں تعینات تھا،جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے۔جیونیوز نے ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی حاصل کرلی ہے،ذرائع کے مطابق انسپکٹر رانا عشرت کو گرفتار کرلیا ہے ،جس نے دوران تفتیش اے وی سی سی کے اے ایس آئی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے،ذرائع نیدعویٰ کیا ہے کہ پولیس کو ملزم کا جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیموں سے تعلق بھی انکشاف ہوا ہے۔