پاکستان
12 اپریل ، 2013

این اے 120 سے محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

 این اے 120 سے محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

لاہور…لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 120 سے مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔جسٹس ناصرسعید شیخ کی سربراہی میں قائم2رکنی الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ 120سے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد کر دی،عدالت نے قرار دیا کہ اعتراضات کنندہ کو ہائیکورٹ آنے سے پہلے ریٹرننگ افسر کو درخواست دینا چاہیے تھی۔اس سے پہلے جسٹس خواجہ امتیاز احمد کی سربراہی میں قائم الیکشن ٹریبونل نے اس بناء پرنواز شریف کے خلاف اپیل سننے سے معذرت کر لی تھی ۔

مزید خبریں :