پاکستان
12 اپریل ، 2013

کراچی:گارڈن میں مسجد کے قریب سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیا گیا

کراچی:گارڈن میں مسجد کے قریب سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنادیا گیا

کراچی …کراچی کے علاقے گارڈن میں مسجد سے ملنے والا بم ناکارہ بنادیا گیا ، آئی جی سندھ نے بم کی اطلاع دینے والے شخص کیلئے50 ہزارروپے انعام کا اعلان کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نبی بخش تھانے کی حدود میں ایک شہری نے مسجد گلزارِ حبیب کے اندر بم کی اطلاع دی۔ پولیس نے مسجد خالی کراکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا جس نے بم ناکارہ بنادیا ، بم کو ٹائمرڈیوائس سے جوڑا گیا تھا۔ آئی جی سندھ غلام شبیرشیخ نے بم کی اطلاع دینے والے شخص کیلئے50 ہزارروپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :