13 اپریل ، 2013
لاہور…پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کریبین ٹی 20 لیگ سے معاہدہ کرلیا ،آل راوٴنڈر محمد حفیظ کربین ٹی 20 لیگ سے معاہدہ کرنے والے چوتھے غیر ملکی کھلاڑی ہیں ۔اُن سے قبل آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ، ایڈم گلکرسٹ اور نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر اس لیگ کے ساتھ پہلے ہی معاہدہ کرچکے ہیں ،پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی ویسٹ انڈیز میں ٹی 20 کرکٹ کھیل چکے ہیں ،کریبین لیگ کے ساتھ معاہدہ خوش آئند ہے ،اُمید ہے ویسٹ انڈیز اور پاکستان میں مداح مجھے سپورٹ کریں گے ،کربین لیگ کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا ،ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی ۔