17 جنوری ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ آف پاکستان سے وکالت نامے کی منسوخی کے بعدبابر اعوان کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل پر انصاف کی لڑائی میں ان کاوکالت نامہ شہیدہوگیاہے۔سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بابر اعوان نے کہا ہے کہ انہوں نے قانون و آئین کی بالادستی اور عوامی حکمرانی کیلئے کئی دہائیوں تک لڑائی لڑی اور بار ایسوسی ایشنز کو توہین وکالت سے بچایا۔ ان کاکہناہے کہ وکالت نامہ منسوخ ہونے پر انہوں نے خدا کی طرف دیکھا اور بینچ سے کہا واللہ خیر الرازقین۔ بابر اعوان نے اس موقع پر کچھ اشعار بھی ٹوئٹر پر پوسٹ کئے، جن میں ان کا کہنا تھا کہ ہم خستہ تنوں سے محتسبو کیا مال منال کا پوچھتے ہو،جو عمر سے ہم نے بھر پایا سب سامنے لائے دیتے ہیں،دامن میں ہے مشت خاک جنوں، ساگر میں ہے خون حسرت مے،لو ہم نے دامن جھاڑ دیا، لو جام اٹھائے دیتے ہیں۔