16 اپریل ، 2013
ملتان …تحریک انصاف کے رہنما سکندر حیات بوسن نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر سکند حیات بوسن کا کہنا تھا کے انھوں نے پارٹی بدلنے کا فیصلہ حلقہ کی عوام سے رائے لینے کے بعد کیا۔ انکا کہنا تھا کے میاں نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کی سنگین صورتحال پر قابو پا کر عوام کو تنگ دستی سے باہر نکال سکتے ہیں سکند بوسن کا کہنا تھا کے انکے مخالفین نے گزشتہ پانچ سال میں کیا نہیں کیا، یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے لیکن وہ کیچڑ اچھالنے کی سیاست نہیں کریں گے ۔