پاکستان
16 اپریل ، 2013

سیاسی رہنماوں کو گریڈنگ کے تحت سیکورٹی فراہم کرنیکااعلان

سیاسی رہنماوں کو گریڈنگ کے تحت سیکورٹی فراہم کرنیکااعلان

اسلام آباد…نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ان کی گریڈنگ کے تحت سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ ان کاکہناہے کہ سیکورٹی کی موجودہ صورت حال کے باوجودانتخابات ہوں گے۔ نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے اسلام آبادمیں میڈیا سے گفت گومیں کہاہے کہ کراچی میں سیکیورٹی کے مسائل کاجائزہ لینے کیلئے وہ وہاں جائیں گے۔ پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیلیے پلان مرتب کیا جا رہا ہے۔کچھ علاقے حساس ہونے کی وجہ سے ان کی درجہ بندی کی ہے۔انتخابات کے ماحول میں خطرہ تو ہوتا ہے، ان کا نوٹس لے کر پلان کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :