17 اپریل ، 2013
اسلام آباد…نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے اے این پی کے رہنماوٴں کی سیکورٹی بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے دیگر سیاست دانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کے بھی خصوصی احکامات جبکہ لی گئی سیکیورٹی فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔نگراں وفاقی وزیر داخلہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہ نماوٴں کی سیکیورٹی بحال کرنے کا حکم پشاور میں غلام احمد بلور اور ہارون بلور پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد جاری کیا۔ملک حبیب خان نے اے این پی کے رہنماوٴں کی سیکیورٹی میں مزید اضافے کی خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔انہوں نے تمام سیاست دانوں کی سیکیورٹی میں اضافے کے بھی خصوصی احکامات جاری کئے ہیں۔