پاکستان
17 جنوری ، 2012

وزیر اعظم کی پیشی ،سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے ، سپریم کورٹ

وزیر اعظم کی پیشی ،سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے ، سپریم کورٹ

اسلام آباد…ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق 19جنوری کو وزیر اعظم کی پیشی کے موقع پرسخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے اور داخلہ خصوصی پاسز کے ذریعے ہو گا ۔رجسٹرار آفس کے ذرائع کے مطابق جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی بینچ نے 16جنوری کو وزیراعظم کو عدالتی احکامات کی نافرنانی پر شوکاز نوٹس جاری کیا کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور وہ ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہو کر وضاحت کریں۔ جیو نیوز کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی آر اینڈ آئی برانچ نے نوٹس کی وصولی کا وقت 16 جنوری کی رات8بج کر5 منٹ لکھا ہے۔ سپریم کورٹ ا علامیے کے مطابق وزیر اعظم کی پیشی کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے اور کمرہ عدالت نمبر چار میں محدود نشستوں کے باعث صرف چند سینئر وکلاء اور شہریوں کو ترجیحی بنیاد پر پاسز جاری کیے جائیں گے۔ خصوصی پاسز ایڈیشنل رجسٹرار سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :