کھیل
17 اپریل ، 2013

آئی پی ایل: حیدر آباد نے پونے واریئرز کو 11 رنز سے ہرادیا

آئی پی ایل: حیدر آباد نے پونے واریئرز کو 11 رنز سے ہرادیا

پونے … آئی پی ایل کے میچ میں سن رائزر حیدر آباد نے دلچسپ مقابلے کے بعد پونے وارئیرز کو 11 رنز سے ہرادیا، امیت مشرا نے ہیٹ ٹرک سمیت ایک ہی اوور میں چار وکٹیں لیں۔ پونے میں کھیلے گئے میچ میں پونے واریئرز نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ دی ، سن رائزر حیدرآباد شروع سے لڑکھڑاتی رہی، وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، سمانترے 37 اور امیت مشرا 30 رنز بناکر کچھ مزاحمت کرپائے، حیدر آباد نے مقررہ اوورز میں 119 رنز بنائے۔ بھونیشور نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں پونے واریئرز کو اتھپا نے اچھا آغاز دیا، وہ 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل گئے، پھر کوئی سیٹ نہیں ہوسکا، امیت مشرا کی ہیٹ ٹرک نے پونے واریئرز کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی انہوں نے 19 ویں اوور میں جب ٹیم کو جیت کیلئے 14 رنز درکار تھے صرف 2رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے، میزبان ٹیم 108 رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔

مزید خبریں :