دنیا
06 مارچ ، 2012

جان مکین نے شامی فوج پر امریکی حملے کے مطالبہ کردیا

جان مکین نے شامی فوج پر امریکی حملے کے مطالبہ کردیا


واشنگٹن. . .. . .امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ امریکا کو شام پر فضائی حملہ کردینا چاہیے۔امریکی سینیٹ میں خطاب کے دوران جان مکین کا کہنا تھا کہ آبادی کے تحفظ کے لیے شامی فورسز پر حملہ کیا جائے اور حکومت مخالفین کو محفوظ راستہ دیا جائے۔جان مکین کا کہنا تھا کہ شام کے فضائی دفاع کو بھی نشانہ بنانے کی ضرورت ہے۔ ریپبلکن سینیٹر کا کہنا تھا کہ اگر شامی صدر بشار الاسد حملے کے بعد اقتدار سے چمٹے رہے تو حملہ امریکہ کے لئے عملی اوراخلاقی شکست ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں موجود آزاد شامی فوجی اور مخالف گروپوں کو مدد فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہاں قتل عام روکا جائے۔

مزید خبریں :