18 اپریل ، 2013
مونٹی کارلو…عالمی نمبر ایک نوواک جوکوووچ اور اسپین کے رافیال نڈال نے مونٹی کارلو ماسٹرز کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔ ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سابق عالمی نمبر ایک کا مقابلہ تھا آسٹریلیا کے میرینکو میٹوسوویچ سے، اسپینش کھلاڑی نے حریف کو باآسانی چھ ایک اور چھ دو سے شکست دے کر تیسرے مرحلے کے لئے کوالی فائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ نے روس کے میخائل یوزنہی کو سخت مقابلے کے بعد تین سیٹس میں شکست دے دی۔ سوا دو گھنٹے جاری رہنے والے اس میچ میں جوکووچ کی جیت کا اسکور چار چھ، چھ ایک اور چھ چار رہا۔